27 ستمبر احتجاج : علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان 30 روز کےلیے نظر بند

 

 

 

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور سے حراست میں لےکر 30 روز کےلیے نظر بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے دونوں بیٹوں شیرشاہ اور شاہ ریز کو بھی حراست میں لیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظربندی کے احکامات جاری کرتےہوئے کہا ہےکہ پولیس کی سفارش پر تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کی گئی ہے۔

دوسری جانب وکیل رانا مدثر کا کہنا ہےکہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دونوں بیٹوں کو رہا کردیا گیا ہے، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو رات 2 بجے کے قریب کوٹ لکھپت جیل منتقل کیاگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیاگیا تھا۔

PTIنے لاشیں اٹھانے اور اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی کیوں دی؟

پارٹی ذرائع کےمطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جِم جانے کےلیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لےلیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ علیمہ خان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے،جب کہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Back to top button