ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا : صدر ٹرمپ

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ امریکا ایران جنگ سے متعلق فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکے ہیں،خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونےوالی ہیں،ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آچکا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےلیے آپشنز بھی دیے اور کہاکہ یا تو ایران کو تباہ کردیا جائے یا اس کی معیشت کو برباد کردیاجائے یا پھر ایران معاہدہ کرلے۔

امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اس سے پہلے کہ ایران کو تباہ اور اس کی معیشت کو برباد کردیا جائے ایران کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے امریکا نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیرخارجہ عباس عراقچی کو امریکا کا ویزہ جاری کیاتھا۔

 

Back to top button