امریکا-ایران مذاکرات کےلیے سفارتی رابطے جاری ہیں : قطر

قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کےلیے گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے سفارتی رابطے اور مختلف تجاویز پر بات چیت جاری ہے جب کہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں شریک ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کےمطابق قطر کی ثالثی ٹیم ایران اور امریکا کے ساتھ رابطے میں ہے اور مذاکرات کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لےرہی ہے۔
ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ثالث مختلف دارالحکومتوں کے درمیان سفر کررہے ہیں تاکہ اس معاملے میں پیش رفت ہوسکے۔قطر کو امریکی انتظامیہ کے حکام کی جانب سے یہ یقین دہانیاں بھی ملی ہیں کہ واشنگٹن کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔
قطری ترجمان ماجد الانصاری کےمطابق خطے میں استحکام کےلیے علاقائی حل اور ایسا بین الاقوامی اتفاق ضروری ہےجو آبنائے ہرمز سمیت اہم آبی گزرگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا : صدر ٹرمپ
ماجد الانصاری نے کہاکہ کسی ایک ریاست کی جانب سے آبی گزرگاہ پر اپنی بالادستی قائم کر کے اسے بطور ہتھیار استعمال کرنا سب کےلیے خطرناک مثال بن سکتا ہے۔
