منشیات کے نیٹ ورک کوختم کرناحکومتی ذمہ داری ہے،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی زہر بیچنے والی خاتون تھی، اس زہر کے استعمال سے کئی قیمتی جانیں جا رہی تھیں۔ منشیات کے نیٹ ورک کوختم کرناحکومتی ذمہ داری ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات کافی لوگوں کا اہم کاروبار بن چکا ہے، اس نیٹ ورک کو ختم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔بدقسمتی سے ہم نے منشیات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، دنیا بھر میں منشیات ایک مسئلہ ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ہم کئی بحالی مراکز پر کام کر رہے ہیں مگر یہ ایک چیلینج ہے، کراچی میں منشیات کے عادی ایک بچے نے گھر والوں کو گولیاں ماری تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑی ذمے داری والدین کی ہے، ہم اسکولوں میں بچوں کا ریپڈ رینڈم ٹیسٹ کروائیں گے، منشیات سے یہ جب زومبیز بن جاتے ہیں وہ کسی کے قابو میں نہیں آتے۔

Back to top button