ایران نے امریکا کے حملے رکنے پر جوابی کارروائیاں معطل کردیں

ایرانی فوج کے ترجمان محمد امر اکرمینیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے گزشتہ دو راتوں سے حملوں کا سلسلہ روکنے کےبعد ایران نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کردی ہیں۔
ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے گزشتہ دو راتوں سے اپنے حملے روک دیے،چونکہ ہماری حکمتِ عملی مکمل طور پر جوابی کارروائیوں پر مبنی تھی،اس لیے ہم نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں روک دیں۔امریکی حکام بظاہر اندرونی اختلافات کا شکار ہیں اور ان کے پاس واضح حکمتِ عملی موجود نہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ امریکی حکمتِ عملی خود امریکی حکام کےلیے بھی واضح نہیں ہے جس کا اندازہ امریکی عہدیداروں بالخصوص صدر کے بیانات اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے اقدامات سے لگایا جاسکتا ہے۔
برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی ہدف بن جائے گا : ایران
انہوں نے خبردار کیاکہ یہ تنازع پہلے ہی باب المندب آبنائے تک پھیل چکا اور اگر امریکا نے حملے جاری رکھے تو جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔
