پاسداران انقلاب کا200امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کادعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہےکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد سے ایران کے جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔

جنرل حسین محبی نے انٹرویو میں امریکی ہلاکتوں سے متعلق واشنگٹن کے اعداد و شمار کو سراسر جھوٹ قرار دیا۔

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں خطے میں امریکا کے 8 فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ ایک مقام پر موجود 20 حفاظتی شیلٹرز بھی تباہ کر دیئےگئے۔

جنرل محبی نے کہا کہ امریکی حکومت کو صحافیوں کو تباہ ہونے والے امریکی فوجی مراکز کا دورہ کرانا چاہیے تاکہ وہ خود اندازہ لگاسکیں کہ کتنے امریکی فوجی مارےگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نےگزشتہ 2 ہفتوں کے دوران امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے ایرانی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ایرانی افواج نے رواں ماہ دو ہفتوں کے دوران خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر زمین پر کھڑے 11 امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے ہیں۔

 

 

Back to top button