پنکی  کے شناختی دستاویزات کی کاپیاں منظرعام پر آگئیں

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی  کے اہم شناختی دستاویزات کی کاپیاں منظرعام پر آگئی۔

دستاویزات کے مطابق ملزمہ پنکی نے 17 اپریل 2018 کو کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا جو 17 اپریل 2023 کوایکسپائر ہوا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ انمول نے شناختی کارڈ بھی کراچی سے 6 دسمبر 2016 میں حاصل کیا، شناختی کارڈ پر ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال کا پتہ درج ہے۔

اس حوالے سے تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پنکی نے نام تبدیل کرکے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی بھی کوشش کی جبکہ ملزمہ پنکی کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پنکی کے اہلخانہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ چند کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

 

Back to top button