پہلاٹیسٹ:پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ جاری

پہلےٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ جاری ہے۔ویسٹ انڈیز نے 4وکٹوں کے نقصان پر231رنزبنالئے۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلےروز مضبوط آغاز کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائےتھے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے کیویم ہوج نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 83 رنز اسکور کیے، جبکہ کپتان شائی ہوپ 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تاروبا کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،تاہم بارش کے باعث پہلے سیشن کا کھیل شدید متاثر ہوا اور صرف 14.1 اوورز ہی ممکن ہو سکے۔ ابتدائی سیشن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اوپنر برینڈن کنگ 12 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو تیگنارائن چندر پال اور کیویم ہوج نے دوسری وکٹ کے لیے 51 رنز کی اہم شراکت قائم کی، تاہم چندر پال 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد عامر جنگو نے ہوج کا ساتھ دیتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 42 رنز کا اضافہ کیا، لیکن وہ بھی 21 رنز بنا کر محمد عباس کی دوسری وکٹ بن گئے۔

 

دن کے آخری حصے میں کیویم ہوج اور شائی ہوپ نے انتہائی محتاط اور پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کو مزید کامیابی حاصل کرنے کا موقع نہ دیا۔

دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 88 رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعہ 194 رنز تک پہنچا دیا۔ اس دوران ہوج نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور دن کے اختتام پر 83 جبکہ شائی ہوپ 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عامر جمال نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ اس میچ میں پاکستان کے 33 سالہ بائیں ہاتھ کے سپنر علی عثمان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے کہا کہ اس گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنا اچھا تجربہ ہوگا، بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، پچ میں نمی ہوگی کوشش کریں گے اس سے فائدہ اٹھائیں۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے 33 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں جو پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی ٹیسٹ کیپ حاصل کر کے میدان میں اترے ہیں۔

دونوں ٹیمیں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ پاکستان کو اپنے نئے سپنر علی عثمان سے عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔

Back to top button