کفایت شعاری پالیسی : سندھ میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی نافذ کرتے ہوئے دکانیں اور شاپنگ مالز رات جلد بند کرنے کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کےمطابق کراچی سمیت دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کردیےجائیں گے جب کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے۔
اس کے علاوہ ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی،شادی ہالز اور بینکوئٹس کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ہوگی۔
تاہم تندور،ملک شاپس، بیکریز،میڈیکل سٹورز،لیبارٹریز،کلینکس،ہسپتال اور پیٹرول پمپس پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی
نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری سے متعلق ہدایات کا اطلاق فوری ہوگا۔
