سچن ٹنڈولکر کا کیریئر کے دوران انزائٹی، بے خوابی کا شکار رہنے کا انکشاف

سچن ٹنڈولکر نے بتایا کہ میچ سے ایک رات قبل اکثر انہیں نیند نہیں آتی تھی۔سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے والے بھارتی کرکٹر نے کہا کہ جب وہ سو نہیں پاتے تھے تو ٹی وی دیکھتے اور ویڈیو گیمز کھیلتے تھے۔
سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ‘میدان میں جانے سے بہت دیر قبل ہی میرے ذہن میں میچ شروع ہوجاتا تھا اور میری انزائٹی بہت زیادہ بڑھ جاتی تھی’۔سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ مجھے 10 سے 12 سال تک انزائٹی رہی اور میچ سے قبل کئی راتیں بے خوابی میں گزریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بعدازاں میں نے یہ قبول کرنا شروع کیا کہ یہ سب میری تیاری کا حصہ تھا۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ ‘اس کے بعد جب میں رات کو سو نہیں پاتا تو میں نے اس دوران خود کو پُرسکون کرنا شروع کیا، میں اپنے ذہن کو پُرسکون رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتا تھا’۔انہوں نے کہا کہ ایتھیلیٹس سمیت کرکٹرز کی ذہنی صحت ایک اہم موضوع بن گئی ہے خاص طور پر عالمی وبا کے دوران جب ان میں سے کئی کھلاڑیوں کو طویل دورانیے کے بائیو سیکیور ببلز سے گزرنا پڑرہا ہے۔
سچن ٹنڈولکر، جنہوں نے کرکٹ کے 24 سالہ انٹرنیشنل کیریئر کے 200 ٹیسٹ اور 463 او ڈی آئی کھیلے، نے اس حوالے سے کہا کہ سب سے پہلے یہ قبول کرنا ضروری ہے کہ کوئی مسئلہ موجود ہے۔