سیاستدانوں کی خفیہ شادیاں جو عام ہو گئیں

شادیاں تو روز ہوتی ہیں لیکن کچھ شادیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ شہرت سیاسی یا سماجی ہوتی ہے ، پاکستان اس حوالے سے بہت زرخیز ہے ، آئے روز سیاستدانوں کی خفیہ شادیاں آشکار ہوتی رہتی ہیں.
سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی جنھوں نے کوئی بھی شادی اعلانیہ نہیں کی ماسوائے ایک شادی کے جس کو انھوں نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ انجام دیا تھا ، ان کی جس شادی کا چرچہ زیادہ رہا ، وہ غلام مصطفیٰ کھر کی طلاق یافتہ بیوی تہمینہ درانی سے شادی تھی ، تہمینہ درانی کو اپنی کتاب ’’مائی فیوڈل لارڈ ‘‘ کے حوالے سے بھی بے پناہ مقبولیت ملی۔ تاہم تہمینہ کے دباؤ پر شہباز کو یہ شادی پبلک کرنا پڑی۔ اس کے علاوہ انہوں نے عالیہ عرف ہنی نامی عورت سے بھی خفیہ شادی کی جس میں سے ان کی ایک بیٹی خدیجہ بھی ہے۔ تاہم یہ شادی طلاق پر منتج ہوئی۔
شہباز شریف کے بیٹے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عائشہ احد ملک سے خفیہ شادی کی جو کہ پہلے سے شادی شدہ تھیں۔ عائشہ نے اختلافات کے بعد اپنی خفیہ شادی پبلک کردی لیکن حمزہ شہباز نے کبھی تصدیق نہیں کی۔ حمزہ نے ایک اور خفیہ شادی کرنل راس مسعود کی بیٹی مہرالنساء کے ساتھ کی جو کہ صوبائی وزیر مراد راس کی بہن بھی ہیں اور پہلے سے شادی شدہ تھیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی ریحام خان سے اپنی دوسری شادی کو خفیہ رکھا لیکن میڈیا میں خبریں گرم ہونے پر انہیں اس بات کا اعتراف کرنا پڑا جس کے بعد ان کی نکاح کی تصاویر میڈیا کی زینت بنیں لیکن دونوں کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ کپتان نے نے بشری بی بی عرف پنکی پیرنی سے اپنی تیسری شادی بھی کچھ عرصہ خفیہ رکھی لیکن بعد میں منظر عام پر لے آئے۔
صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے سابق ایم پی اے ثیمل کامران سے خفیہ شادی کی جو کچھ عرصہ چلی ، اس کے بعد انھوں نے شادی کو ماننے سے انکار کر دیا جس کے بعد الزام تراشیوں کا سلسلہ عدالتوں تک پہنچ گیا۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی کا چرچہ بھی عام رہا ، دونوں کو بیرون ممالک کے دوروں پر ایک ساتھ دیکھا گیا، اسحاق ڈاراورماروی میمن کا اسلام آباد میں ایک اپارٹمنٹ بھی رہا جس کی کسی کو کان و کان خبر تک نہ ہوئی۔ تاہم بعدازاں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔
اسی طرح سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور موجودہ خاتون محتسب کشمالہ طارق کی شادی کا بھی خوب چرچہ رہا لیکن دونوں کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ دوست محمد کھوسہ نے فلمسٹار سپنا سے خفیہ شادی کی جس کی وجہ سے ان کو وزارت اعلیٰ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا، سپنا کو بیٹے کی پیدائش کے بعد کسی نے نہیں دیکھا جبکہ سپنا کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی خفیہ طورپر دوسری شادی کی ، انھوں نے پی ٹی وی کی اینکر ڈاکٹر شفق حرا کے ساتھ خفیہ شادی کی جس کی کسی کو کان و کان خبر نہ آئی۔ تاہم اقتدار کی آخری دنوں میں ان کی یہ شادی خفیہ نہ رہی اور پھر گرفتاری کے بعد تو بالکل ہی پبلک ہوگی۔
پنجاب کے وزیر اعلی عرف وسیم اکرم پلس عثمان بزدار کے حوالے سے بھی یہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ڈیرہ غازیخان کے ایک بڑے خاندان کی لڑکی سے دوسری شادی کر رکھی ہے جسے کہ انہوں نے لاہور میں ایک علیحدہ گھر میں رکھا ہوا ہے۔