سی سی ٹی وی فوٹیجزمیں موبائلز کی گمشدگی کے شواہد نہ ملے

سیالکوٹ ایئرپورٹ پرچیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل فونزکی گمشدگی کے شواہد نہ ملے۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل فونزگم ہونے کے دعوے پرسیالکوٹ ائیرپورٹ انتظامیہ اورائیرپورٹ سکیورٹی نے نوٹس لے لیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طیارے پر سیالکوٹ لینڈنگ کی تھی اوران کے ہمراہ طیارے میں شہبازگل، شاہ محمود قریشی اورجہاز کا عملہ سوار تھا،عمران خان کوسیالکوٹ ائیرپورٹ پر شفقت محمود نے ریسیو کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے طیارے کی لینڈنگ سے روانگی تک سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مبینہ گمشدہ موبائل فونز کی چوری سے متعلق کوئی شواہد نہ مل سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزشہبازگل نے عمران خان کے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 2 موبائل فون چوری ہونے کا ٹوئٹ کیا تھا۔

Back to top button