شامی باغیوں کی دمشق کی جانب پیش قدمی

شام میں باغیوں کی دمشق کی طرف پیش قدمی جاری ہے،باغیوں نےجنوبی ٹاؤن صنمین پرقبضےکادعوٰی بھی کیاہے۔
عرب میڈیا کےمطابق باغی پانچویں شہردرعا پرقبضےکےبعد حمص میں داخل ہوگئے،سیکڑوں شامی فوجی اور ایران نوازملیشیا کےدرجنوں رضاکاربھاگ کرعراق میں داخل ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ1650 شامی فوجیوں اوراعلیٰ سرکاری افسران نےعراق میں پناہ لےلی ہے۔عراقی شہرالقائم میں سیکڑوں زخمی شامی فوجیوں کوطبی امداد بھی دی جارہی ہے۔
شامی باغی درعااورقنیطرہ شہروں پرقبضےکےبعدحمص کے نواحی علاقوں میں داخل ہوئےاورعمارتوں پر لگےصدربشارالاسد کےپورٹریٹ پھاڑدیے۔حما شہر میں بشارالاسدکےوالد حافظ الاسد کامجسمہ گرا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق شام کا شمالی شہرادلب پہلےہی باغیوں کےقبضے میں ہے، حالیہ حملوں کےدوران باغی حلب اورحما کاکنٹرول حاصل کرچکےہیں جبکہ حمص کی حدود میں داخل ہوکرشامی فورسزکوانخلا کی آخری کال دےرکھی ہے۔
