صدرآزادکشمیرکاآرڈیننس واپس لینے،گرفتارافراد کی رہائی کاحکم
آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری نےحکومت آزادکشمیرکو پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈرآرڈیننس فوری واپس لینے،گرفتارافراد کی رہائی کاحکم دیدیا۔
آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کےخلاف عوامی ایکشن کمیٹی اوروزرا کی مذاکراتی کمیٹی کےدرمیان مذاکرات ناکام ہونےکےبعد عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ شروع کردیا تھا۔
عوامی ایکشن کمیٹی اور وزرا کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد
مظفر آباد میں مظاہرین انٹری پوائنٹ برارکوٹ کی جانب روانہ ہوئےاور لانگ مارچ برارکوٹ کےمقام پرپہنچ گیا تھا
پونچھ ڈویژن میں میں مظاہرین نےکوہالہ انٹری پوائنٹ اورپلندری میں ڈھلکوٹ کے انٹری پوائنٹ کو بند کردیا تھا
تاہم اب صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےحکومت آزادکشمیر کو پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈرآرڈیننس فوری واپس لینےکی ہدایت کردی۔
صدرآزادکشمیر نےوزیراعظم چوہدری انوارالحق کو خط لکھ کر ہدایت کی۔ صدر آزاد کشمیر نے حکومت کوآرڈیننس کےتحت گرفتار افراد کی فوری رہائی کا بھی حکم دیا۔
حکومت آزاد کشمیرنےفوری طور پرصدر آزاد کشمیر کی ہدایت پرکارروائی کا آغاز کر دیا۔
یاد رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کےذریعے احتجاجی جلسے،جلوس اور مظاہروں پرپابندی لگائی تھی۔
،صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر7سال تک قید کی سزامقرر کی گئی ہے۔
3دسمبر کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ نےحکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا تھا۔