فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ وفد کے ہمراہ مذاکرات کیلئےایران پہنچ گئے

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ہمراہ  فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد ایران پہنچا ہے جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اہم بات چیت کرے گا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو  رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے  پیغامات کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور مذاکرات کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرےگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع ہے۔

 

Back to top button