امریکا کا مزیدفوجی بھیج کرایران پرمعاہدےکیلئےدباؤڈالنےکافیصلہ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ پینٹاگون آئندہ دنوں میں ہزاروں فوجی مشرق وسطیٰ بھیجےگا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا خطے میں ہزاروں مزید فوجی بھیجنےکا مقصد ایران پر معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالناہے۔
مشرق وسطیٰ بھیجی جانے والی افواج میں تقریباً 6 ہزار فوجی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 4 ہزار 200 فوجیوں کی آمد بھی مہینے کے آخر تک متوقع ہے۔
اخبار کے مطابق اس کے ساتھ ہی یہ امکان بھی زیر غور ہےکہ اگر جنگ بندی برقرار نہ رہ سکی تو مزید فضائی حملے یا زمینی کارروائیاں کی جاسکتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نےکہا ہےکہ صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے میں تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں، خاص طور پر اگر ایران اپنے جوہری عزائم ترک نہیں کرتا۔
