ایران اور امریکا جنگ بندی میں 2 ہفتوں کی توسیع کاامکان

امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی میں 2 ہفتوں کی توسیع پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کا مقصد مذاکرات کیلئے مزید وقت حاصل کرنا ہے،ثالث ممالک مسائل کے حل کیلے تکنیکی بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے۔
امریکی جریدے کے مطابق ان مسائل میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور ایران کی جوہری افزودگی شامل ہے۔ تکنیکی مذاکرات کامیاب ہوئے تو اگلے مرحلے کے مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ جنگ بندی میں توسیع ہو گی اور امریکا نے تاحال اس پر باضابطہ رضامندی ظاہر نہیں کی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نےاس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر فوری ردعمل نہیں دیا۔
اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور امریکی اور ایرانی عہدیداروں کے درمیان مذاکرات میں منگل کے روز پیش رفت ہوئی۔
