رائلی روسو کے پی ایس ایل میں 100میچزمکمل

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر رائلی روسو پاکستان سپر لیگ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پی ایس ایل میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بن گئے۔
کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ میں روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اتر کر اپنی 100ویں پی ایس ایل شرکت مکمل کی۔
اس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے ہیں۔
36سالہ روسو مسلسل دسویں ایڈیشن میں ایکشن میں ہیں جو ان کی لیگ سے مستقل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 4 سیزن ملتان سلطانز جبکہ 6 سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی۔
اعداد و شمار کے مطابق روسو نے 99 میچز میں مجموعی طور پر 2366 رنز اسکور کیے جن میں 3 شاندار سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
