شاہ محمود قریشی اڈیالہ سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
راولپنڈی پولیس نے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پہلے تھری ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کی نظربندی کاحکم دیا پھر رہنماتحریک کی گرفتاری کے بعد نظربندی کاحکم واپس لے لیا۔راولپنڈی پولیس نے سانحہ 9مئی کے کیس میں شاہ محمود قریشی کی گرفتاری ڈال دی ۔
تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی کی پولیس شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں لے کرروانہ ہو گئی۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ میں نے قوم کی ترجمانی کی ،میں بے گناہ ہوں۔مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاجارہاہے۔
شاہ محمود قریشی نے گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں کوکہا کہ اگر آپ نے غیرقانونی حرکت کی تو سپریم کورٹ لے کر جاؤں گا۔