شراب و اسلحہ کیس : علی امین گنڈاپور کو 12 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد  کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی کی بنا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی، سماعت کےدوران متعدد مرتبہ عدالت طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نےمسلسل غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیاکہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نےکیس کی سماعت 12اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختوںخوا پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

علی امین گنڈارپور کے ساتھ آنےوالے دنوں میں بہت برا سلوک دیکھ رہا ہوں : عطا تارڑ

Back to top button