شمالی وزیرستان،دہشتگرد نےبارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نےبارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کےنتیجے میں2 فوجی شہید،10شہری زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کےحملے میں2 شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ، جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی، جب دریا پار پٹی کے علاقے میں پولیس کے گشت کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے عباسہ خٹک اور وانڈا شہاب خیل کے درمیان پولیس وین پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد جواد اسحٰق نےحملے کو ناکام بنانے کیلئےعلاقے میں کمک روانہ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے ایک عسکریت پسند کو مار گرایا، جب کہ اس کےساتھی قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے۔

Back to top button