عمران خان نےعالمی برادری سے مدد مانگ لی،ٹائم میگزین میں آرٹیکل شائع

بانی پی ٹی آئی عمران خان  نےانصاف کیلئےعالمی برادری اورامریکہ سےمدد مانگ لی۔امریکی ٹائم میگزین میں آرٹیکل شائع ہوگیا۔

آرٹیکل میں عمران خان کی جانب سےلکھا گیا ہےکہ عالمی برادری بالخصوص امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت، انسانی حقوق،علاقائی استحکام اور انصاف کی فراہمی کیلئےمدد کرے۔

عمران خان کے آرٹیکل کےمتن کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی ’سیاسی واپسی‘ پر مبارک باد دی اوراس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے،استحکام کو فروغ دینے، تنازعات اور انتہا پسندی کا باعث بننے والےحالات کی روک تھام کیلئےکام کرے گا۔

واضح رہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہےکہ آیا یہ مضمون واقعی عمران خان نے لکھا تھا، اور یہ میگزین کو کیسے پہنچایا گیا تھا۔

آرٹیکل میں عمران خان نے پاکستان میں’سیاسی افراتفری‘اورجمہوریت کیلئےاپنی جاری لڑائی پر روشنی ڈالی، انہوں نے ملک میں جمہوریت کےمبینہ زوال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ دور کو ملکی تاریخ کا سب سے مشکل دور قرار دیا۔

عمران خان نےاس بات پر زور دیا کہ قید اور ان کیخلاف لگائے گئے الزامات جمہوری اصولوں کیلئےان کی وکالت کودبانے کی سیاسی محرکات پر مبنی کوششیں ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جدوجہدذاتی نہیں بلکہ انہوں نے جمہوریت کے وسیع تر مسئلے کو حل کیا، جس کےنا صرف ملک بلکہ علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے بھی دور رس نتائج مرتب ہوئے۔

طویل آرٹیکل میں عمران خان نےپی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں سمیت کئی امور پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان جیسے علاقے، جہاں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے،کو ’سیاسی مخالفین کےخلاف فوجی مہمات‘ کےحق میں نظر انداز کیا گیا۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ عدلیہ کوسیاسی ظلم و ستم کا آلہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسےجیسےہم آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان کے بارے میں اپنے وژن پر قائم ہوں،جو انصاف، مواقع اور مساوات پر مبنی ہے، آگے کا راستہ مشکل ہو گا لیکن مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے عوام اپنے عزم میں متحد ہو کر ان چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔

Back to top button