مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا : امریکی نائب صدر

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خاص کریڈٹ دینا چاہتے ہیں،جنہوں نے بطور میزبان غیرمعمولی صلاحیت اور قائدانہ کردار کا مظاہرہ کیا۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کی ریاستی بصیرت کا مظاہرہ کرتےہوئے امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کو ممکن بنانےمیں مدد دی،جو ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات نہیں کررہے تھے،پاکستان کی میزبانی اور سفارتی کوششوں نے دونوں ممالک کو ایک میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا،جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
