رجیم چینج تک ایران میں ہمارا مشن مکمل نہیں ہوگا : اسرائیل

 

 

 

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے واضح کیا ہے کہ ایران میں موساد کا مشن اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک وہاں رجیم چینج نہیں ہوجاتی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا کا کہنا تھا کہ حالیہ ایران جنگ کے دوران موساد نے ’تہران کے قلب میں‘ کام کیا اور اسرائیلی فضائیہ کو درست انٹیلی جنس فراہم کی۔ہم نے ایسے میزائلوں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل کےلیے خطرہ تھے۔

موساد چیف نے کہا کہ یہ مشن فوری طور پر ختم ہونے کےلیے نہیں تھا بلکہ اسے طویل مدت کےلیے منصوبہ بندی کے تحت جاری رکھاجائے گا تاکہ تہران میں حملوں کےبعد بھی نتائج حاصل کیے جاسکیں،موساد کی ذمہ داری اس وقت ختم ہوگی جب یہ حکومت تبدیل ہوجائے گی۔

ایران معاہدہ کرنے کیلئے بےتاب ،متعدد کالزآچکی ہیں،ڈونلڈٹرمپ کادعویٰ

موساد چیف کےمطابق ایران میں رجیم کی تبدیلی ہمارا مشن ہے،ہم کسی بھی وجودی خطرے کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔

Back to top button