وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر اعتماد میں لیا

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا اور مذاکرات کے مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو پاکستان کی ثالثی کے ذریعے حاصل پیشرفت پر بریفنگ دی اور صدر کو اپنے سعودی عرب اور ترکیے کے آنے والے دوروں سے بھی آگاہ کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ جنگ کے اثرات خطے اور بین الاقوامی سکیورٹی، معیشت اور سیاست پر ہوئے ہیں۔صدر نے ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کےلیے پاکستان کی انتھک کوششوں اور وزیر اعظم،فیلڈ مارشل اور تمام ریاستی اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور کلیدی ریاست کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے،پاکستان نے دنیا کے سامنےاپنی امن پسندی کی ساکھ کو ثابت کیا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ وزیر اعظم،نائب وزیراعظم امریکا ایران اور علاقائی، عالمی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔رابطوں سے امن عمل کے تسلسل اور علاقائی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

 

Back to top button