پاکستان دنیا کے امن کےلیے بہترین کردار ادا کر رہا ہے:  چیئرمین پی ٹی آئی

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کےلیے جس نے جو کردار ادا کیا ہم سراہتے ہیں، پاکستان دنیا کے امن کےلیے بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کی آواز لگتی ہےہم ملک و قوم کے ساتھ کھڑےہوتے ہیں،سفارتی سطح پر پاکستان کو ملنے والی عزت کو ہم نے ویلکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے امن کےلیے بہترین کردار ادا کررہا ہے،ہم نے جلسہ منسوخ کیا، پاکستان کے کردار کو سیلیبریٹ کیا،ایران امریکا مذاکرات کےلیے جس نے جو کردار ادا کیا ہم سراہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات میں بریک تھرو نہیں ہوا، بریک ڈاؤن بھی نہیں ہوا،امید ہے اگلے مذاکراتی دور میں عارضی جنگ بندی مستقل ہوجائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات پر ہمارا بیانیہ کلیئر ہے،ہم ملک کی خوشی کے ساتھ ہیں،اگر آپ دنیا میں جنگ بندی کراتے ہیں تو اپنوں میں بھی سیزفائر ہونا چاہیے،یہ کون سی صلح پسندی ہےدوسروں کی صلح کرائیں اور آپس میں لڑیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی استحکام کےلیے داخلی استحکام بھی ضروری ہے۔کیسے ممکن ہے اتنے بڑے لیڈر سے ملاقات نہ کرنے دیں۔

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر اعتماد میں لیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے فی الوقت کسی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے،امید ہےحکومت کے ساتھ ایک ڈیڑھ ماہ تک بات چیت کو سلسلہ چل پڑےگا،حکومت سے بات چیت کا اختیار محمود خان اچکزئی کے پاس ہے۔

 

Back to top button