ماہرین نے سٹرابیری کو”جنک فوڈ“ کا متبادل قرار دیدیا

ماہرین صحت کاکہناہےکہ اسٹرابیری کےویسے تو اس پھل کے صحت کے اعتبار سے بے شمار فوائد ہیں مگرنوجوانوں میں جنک فوڈ کا رجحان کافی زیادہ بڑھ گیا ہے، تو اسٹرابیریز اس کا متبادل ہوسکتی ہیں۔

سرخ رنگ کا پھل جو ناصرف خوبصورتی میں صفِ اول پر ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی انسان کو دلی سکون فراہم کرتا ہے، اسٹرابیری جو وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق اسے دن بھر میں ایک مخصوص مقدار میں ہی کھانا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق اگر اسٹرابیری کا سائز نارمل ہے تو آپ 4 اسٹرابیری کھاسکتے ہیں ، اتنی کافی ہوتی ہیں اور اگر پھل کا سائز چھوٹا ہے تو 6 اسٹرابیریز کھائی جاسکتی ہیں۔ کہتے ہیں کہ روز پھل کھانے چاہیئں لیکن ضروری ہے کہ روزانہ 200 گرام تک پھل کھائے جائیں، ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ہمیشہ پھلوں کی وسیع رینج کا استعمال کرنا چاہیے یعنی کے مختلف پھلوں کا استعمال کریں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ  اسٹرابیری  کوڈارک چاکلیٹ کے ساتھ کھاسکتے ہیں، اس سے آپ کے جسم کو فائدہ حاصل ہوگا اور جنک فوڈ کی جگہ یہ آپ کی غذا کا حصہ بن جائے گا۔

سٹرابیریز امراض قلب سے تحفظ، کینسر سے بچاؤ کیلئے مند، قبض کو دور رکھنے میں مفید، ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ، فالج کا خطرہ کم کرنے میں معاون، دماغی صحت کیلئےبہترین اور جِلد کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Back to top button