سیکرٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار کو ٹیلی فون، ایران-امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

 

 

 

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امریکا ایران مذاکرات کے انعقاد اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں،سنجیدہ مذاکرات کو دوبارہ شروع ہونا چاہیے،بین الاقوامی بحری آمدورفت کے حقوق اور آزادیوں کا احترام ہونا چاہیے۔

ٹرمپ ایران کے ساتھ چھوٹی نہیں ایک بڑی ڈیل چاہتے ہیں : جے ڈی وینس

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن و استحکام کےلیے مکالمے اور سفارت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے امریکا اور ایران جنگ بندی کےلیے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

Back to top button