شمالی وزیرستان:پاک فوج کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے مشکوک ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا جس کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔
