شہباز گل کی رپورٹس جعلی قرار، آزاد میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بغاوت کے مقدمہ میں پولیس تحویل میں پمز ہسپتال میں داخل شہباز گل کی رپورٹس کو جعلی قراردیتے ہوئے آزاد میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

فواد چوہدری نے کر اچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاشہباز گل استعارہ بن گئے ہیں انہوں نے ظلم سہا ہے، انہیں قید و بند میں رکھا گیا، انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جو ن لیگ کے لیڈرز نے نہ کہی ہو۔

انہوں نےکہا شہباز گل کو دمے کی بیماری ہے، ان کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ قابل مذمت ہے، ان پر ٹارچر کے خلاف عالمی ردعمل آرہا ہے، شہباز گل کی جعلی رپورٹس بنائی جارہی ہیں، ان کے لیے آزاد میڈیکل بورڈ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ سنبھالی اور جب وزیراعلیٰ نہیں رہے تو لندن چلے گئے، یہ پاکستان پر حملہ کرتے ہیں لوٹتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، کل تو وزیر دفاع نے حد کردی انہوں نے پی ٹی آئی کو بھارت کے ساتھ پارٹنر شپ کا کہا۔

فواد چوہدری نے کہا پی ٹی آئی کراچی میں جلسہ کرنے جارہی ہے اور عمران خان کل کراچی آرہے ہیں، کراچی میں کل تاریخی جلسہ ہوگا۔

Back to top button