طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے مزید 40 اہلکار رہاکردیے

طالبان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے دوحہ معاہدے کے تحت افغان سیکیورٹی فورسز کے مزید 40 اہلکار رہاکردیے۔
خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5 ہزار قیدی رہا کرے گی اور طالبان ایک ہزار افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کریں گے۔ابتداء میں افغان حکومت کے انکار کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا اور افغان امن منصوبہ کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا تھا ، تاہم گذشتہ 3 ہفتوں سے دونوں طرف سے قیدیوں کے رہائی میں پیش رفت دیکھی گئی ہے۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغان صوبے قندوز میں 40 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے۔سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے عمل کو تیز تر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ قیدیوں کو کورونا کی وبا کے خطرے سے بچایا جاسکے۔
خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے اس سے قبل بھی دو مرحلوں میں 40 اہلکاروں کو رہا کیا جاچکا ہے جب کہ افغان حکومت 430 طالبان کو رہا کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button