عالمی ادارہ صحت نے غزہ کو موت کا گھر قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی مسلسل جارحیت کی وجہ سے غزہ موت کا گھر بن گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ سے قبل صرف ایک فیصد سے کم آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا تھا اور اب 15 فیصد آبادی اس صورتحال سے دوچار ہے، سربراہ عالمی ادارہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنگ کے مزید طوالت اختیار کرنے اور امداد کی فراہمی متاثر ہونے کے نتیجے میں یہ تعداد اور بھی بڑھ جائے گی۔
