عام انتخابات،الیکشن کمیشن کو 17ارب 40کروڑ روپے جاری
وزارت خزانہ نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 17ارب 40کروڑ روپے جاری کردیئے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مجموعی طورپر 27ارب 40کروڑ روپے جاری ہوچکے ہیں۔الیکشن کمیشن کو جولائی میں بھی 10ارب روپے جاری کئے گئے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ضروریات کے مطابق فنڈز جاری کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ملنے پر وزارت خزانہ کے حکام کو چند روزپہلے طلب کیا تھا ۔