عدالت نے شہبازشریف،احد چیمہ کو آشیانہ ریفرنس سے بری کردیا

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شہبازشریف اور احد چیمہ کو آشیانہ ریفرنس سے بری کردیا۔احتساب عدالت میں شہبازشریف سمیت13ملزمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنایا۔اٹارنی جنرل اور نیب نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
شہبازشریف کے وکیل کا دلائل میں کہنا تھاکہ رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ کا نیب آرڈیننس سے متعلق فیصلہ کیس پراثراندازنہیں ہوتا۔
