ایران پر حملہ نہ کرتے تو دو ہفتوں میں اس کے پاس ایٹم بم ہوتا : صدر ٹرمپ

 

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو دو ہفتوں میں ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گول میز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ایران کے خلاف حالیہ کارروائیوں کا بھرپور دفاع کیا اور دعویٰ کیاکہ اگر امریکہ حملہ نہ کرتا تو ایران دو ہفتوں کے اندر ایٹمی ہتھیار بنانے کی پوزیشن میں آ جاتا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقتدار میں آتے ہی امریکی افواج کو مضبوط بنانے پر کام کیا اور آج انہیں اپنی فوج کی کارکردگی پر فخر ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کےخلاف کارروائی میں طاقت کا بہترین مظاہرہ کیاگیا اور ایرانی میزائلوں و لانچرز کو تباہ کردیا گیا۔

رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہدف ہوگا : ایرانی فوجی عہدیدار

امریکی صدر ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ اوباما نے ایران کے ساتھ بدترین نیوکلیئر ڈیل کی تھی جسے انہوں نے چار سال قبل ختم کردیا،حالیہ حملوں نے ایران کو جوہری پروگرام میں کافی پیچھے دھکیل دیا ہے اور اب امریکہ ایران میں مستحکم پوزیشن میں ہے۔

 

 

Back to top button