امریکا ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے: ایرانی صدر

 

 

 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو جھکانے میں ناکام رہے، جس کے بعد اب ملک کے اندر اختلافات کو ہوا دے کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ تہران اپنے ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھےہوئے ہے، پاکستان، عراق، آذربائیجان اور دیگر دوست ممالک ایران کے ساتھ تعاون کررہے ہیں

مسعود پزشکیان نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے دوسرے سرے سے دھمکیاں اور احکامات دیتےہیں،بعض ممالک امریکی احکامات پر عمل بھی کرتےہیں،ایران موجودہ مشکلات کے باوجود دوست اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھےگا۔

ٹرمپ دلدل میں پھنس گئے، نہ مذاکرات کرسکتے ہیں اور نہ ہی جنگ : ایران

انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے،ملک کو کمزور کرنے کے بجائے تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

 

Back to top button