علی امین گنڈارپور کے ساتھ آنےوالے دنوں میں بہت برا سلوک دیکھ رہا ہوں : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور کے مستقبل کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈارپور کے ساتھ آنےوالے دنوں میں بہت برا سلوک دیکھ رہا ہوں، میں سمجھتا ہوں خیبرپختونخوا لوگ اپنے وزیراعلیٰ کےخلاف ہو جائیں گے، پرامن احتجاج کی اجازت ہے، اسلحہ اور غلیل کے ساتھ آنےکی اجازت نہیں، علی امین گنڈاپور کےساتھ رابطہ رہا ہے،معاہدہ کرکے انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہنا تھا آج پوری دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کررہی ہے،دنیا بھر کےمختلف سربراہان اور مندوبین پاکستان آ رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے فلسطین،کشمیر اور مسلم امہ کے کاز کی بات کو سراہا، اقوم متحدہ میں وزیر اعظم کی تقریر کو پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی سراہا۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کاکہنا تھا معیشت بہتر ہو رہی ہے اور مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آرہی ہے،ہم معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لےکر آئے ہیں، ورلڈ بینک کے صدر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معاشی پالیسی اچھی ہے لیکن پی ٹی آئی کی پریشانی ہے کہ ملک ترقی نہ کرجائے، ان کےدھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کےدورے میں تاخیر ہوئی،ان عناصر کےلیے ملکی ترقی قابل قبول نہیں ہے، انہیں پریشانی ہے کہ ملک ترقی کرگیا تو ان کے بیانئے کاکیا بنے گا، ریڈ زون پر دھرنے کامقصد کار سرکار کو مفلوج کرنا ہوتاہے۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا جب کوئی باہر سےمہمان آتا ہےوہ پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینے آتاہے،کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی کہ ایس سی او کو سبوتاژ کرے، کسی کو ریڈ زون کےقریب نہیں جانے دیں گے، کسی کو امن عامہ سبو تاژ کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی،ریڈ زون کے قریب کسی کو پھٹکنےنہیں دیں گے، اسلام آباد میں رینجرز بھی ہے اور فوج بھی آ گئی ہے، ان کے دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے،ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر ہے، یہ لوگ اسی وجہ سے ٹھیک ہوتےہیں۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ پہلے پنجاب کو لوٹا گیا اب خیبرپختونخوا کو لوٹا جارہا ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت سرکاری پیسےسے لیڈر کو خوش کرنے پر لگی ہے، سارا ملک ترقی کررہا ہے صرف خیبرپختونخوا میں کچھ نہیں ہو رہا، ملک کی تباہی اور بربادی میں ان کا ہاتھ ہے، تحریک انتشار کچھ بھی کر لے ملک ترقی کرتا رہے گا۔
وزیر اطلاعات کاکہنا تھا بیرون ملک پی ٹی آئی کا زور ٹوٹ رہا ہے، اوورسیز پاکستانی سمجھ گئےہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے،مجھے امریکا میں کہیں پی ٹی آئی کا احتجاج نظر نہیں آیا۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا پنجاب کی انتظامیہ امن عامہ برقرار رکھنے کی مکمل کوشش کررہی ہے،دنیا پاکستان سےتجارت کرنا چاہتی ہے لیکن ان کا بیانیہ ریاست اور فوج کے خلاف ہے، پاکستان کےحالات بہتر ہو رہے ہیں تو ان کو نیند نہیں آرہی، آئی ایم ایف کو لیٹر اس لیےلکھے کہ ملک کو تباہ کیا جائے، عمران خان نے امریکا کی کون سی بات پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور قافلے کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہوگئے