علی زیدی نے غلطی مان کر ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردیا

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و وفاقی وزیر علی زیدی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنا ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردیا ہے. ٹوئیٹر پر سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے غلط الزام تراشی کی نشاندہی کی جس کے بعد وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنا ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردیا. حامد میر نے وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو مخاطب کیا کہ "علی زیدی صاحب پلیز کوئی الزام لگانے سے پہلے تصدیق تو کر لیا کریں، جس آدمی کو آپ راؤ انوار قرار دے رہے ہیں وہ سندھ سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے ہیں، سندھ ہاؤس میں ان کے ساتھ میری گفتگو جمعرات کو نشر ہو چکی ہے، ان کا نام ذوالفقار علی ہے، افسوس مسجد میں وضو کرتے شخص کو بھی آپ نے نہیں بخشا”. حامد میر نے غلطی کی نشاندہی کی تو وفاقی وزیر علی زیدی نے غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کردیا.