عمران خان سے غیرملکی حکام کی ملاقاتوں کا دعویٰ جھوٹا قرار

پنجاب حکومت کے ترجمان عامر میر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملکی حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں کی۔

انھوں نے پرویزالٰہی کے اس دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے کہ حال ہی میں چند سینئر امریکی حکام نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کیلئے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت درکار ہوتی ہے،

لیکن نہ تو کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ کی جانب سے عمران سے ملاقات کی درخواست آئی اور نہ ہی ایسی کوئی ملاقات ہوئی لہٰذا پرویزالٰہی کو جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

Back to top button