عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد
لاہورہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی ۔لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کونوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بینچ کوآگاہ کردیا۔
وکیل درخواستگزار کے مطابق توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن محکمہ داخلہ نے8دسمبر کوجاری کیا۔فاضل جج نے استفسار کیا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں،اس عدالت کادائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔