آکسفورڈ چانسلر شپ : عمران خان کےلیے لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کرلیں، ذلفی بخاری
رہنما پی ٹی آئی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آکسفورڈ چانسلر شپ کی مہم کےلیے لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی میڈیا اور آکسفورڈ کی چانسلر شپ کی مہم کرنے کےلیے دو تین لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
ذلفی بخاری نے کہاکہ کسی کو لابنگ فرم کی خدمات کے حصول پر تکلیف نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ میں نے اس کےلیے کسی سے پیسے نہیں لیے ہیں، یورپ میں مہم شروع ہو گی تو یورپی ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔
ذلفی بخاری کاکہنا تھا کہ ہمارے وکلا کی رائے کے مطابق عمران خان کو چانسلر کا الیکشن لڑنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں،میٹرکس چیمبر کی رائےحتمی نہیں، مختلف وکلا کی رائےالگ الگ ہوتی ہے۔
عمران خان سےملاقاتوں پرپابندی،سابق اہلیہ جمائما بھی بول پڑیں
رہنما پی ٹی آئی ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ چانسلر شپ کے الیکشن کی وجہ سے یہاں لوگوں کو پتہ چل رہا ہے عمران خان جیل میں ہیں اور کیوں ہیں؟ امید ہےکہ آکسفورڈ یونیورسٹی عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے گی، عمران خان کی مخالفت میں صرف ایک مضمون آیا ہے باقی اکثریت ان کےحق میں ہیں،بعض جماعتوں کی بقا کےلیے عمران خان کا جیل میں ہونا ضروری ہے۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کےلیے رواں ماہ کے اختتام سے ایک نئی کمپین شروع کریں گے، آکسفورڈ کا نتیجہ ہمارےحق میں نہ بھی آیا تو نئی مہم شروع کردیں گے۔