پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلیے بلیک میل کررہی ہے : خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کےلیے سہولت کاری چاہتی ہے اس لیے بلیک میل کر رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب سابق وزیر اعظم نوازشریف قید تھے تو انہیں اپنی بیوی( کلثوم نواز) سےفون پر بات کرنےکی اجازت نہ دی گئی اور وہ اسی حال میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی بلیک میل کر رہی ہے کہ عمران خان سے سیاسی ملاقات کےلیے سہولت کاری چاہیے ورنہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کانفرنس کو سبوتاژ کیا جائےگا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کےلیے اولاد کو لندن سے بلایا ج رہا ہو تو پھر بات بنتی ہے۔
15 اکتوبر کو ہرحال میں احتجاج ہوگا، احتجاج کی قیادت خود کروں گا : حماد اظہر
یادرہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چین،روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندےشریک ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، پی ٹی آئی نے شرط لگا رکھی ہے کہ عمران خان سے ملاقات کرادو، 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے تاہم وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔