عوامی مقامات پر موبائل چارجنگ خطرے سے خالی نہیں

عموما افراد عوامی مقامات پر موبائل چارجنگ کرتے نظر آتے ہیں لیکن کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جہاں آپ کو ایسا کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ چارجنگ اسٹیشن اور یوایس بی پورٹ آلات مجرموں کی آپ کے فون تک آسان رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے آپ کا ڈیٹا چوری ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ آئے جانتے ہیں پانچ ایسے مقامات کے بارے میں جہاں فون کو چارج کرنے کے لیے عوامی یو ایس بی پورٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ائیر پورٹس پر بہت سے چارجنگ اسٹیشن موجود ہوتے ہیں جہاں آپ اپنے موبائل کو چارج کرنے کے لئے چھوڑ سکتے ہیں لیکن یہاں کسی نامعلوم شخص پر بھروسہ نہیں کرسکتے اس لئے پرائیویسی اور نقصان کے خدشہ کے پیش نظر ائیرپورٹس پر موبائل چارجنگ سے اجتناب کرنا چاہیے.
ٹرین اسٹیشنز پر بھی چارجنگ پورٹس لگی ہوئی ہوتی ہیں لیکن اس میں ہمارے موبائل کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک مجرم ایک بس ٹرمینل یا ٹرین اسٹیشن میں مفت چارجنگ اسٹیشن قائم کرسکتا ہے جب لوگ اپنے فون کو یو ایس بی پورٹ میں پلگ کرتے ہیں تو ان کا فون چارج کیا جاتا ہے لیکن ان کے حساس ڈیٹا بھی کاپی ہو سکتا ہے۔
ہوٹلز میں بھی صارفین کے لیے موبائل چارج کرنے کے لیے چارجنگ پورٹس لگی ہوتی ہیں، ان پورٹس میں موبائل چارج کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں کیونکہ یہاں بھی آپ کے موبائلز کا ذاتی ڈیٹا چوری ہونے اور آپ کے موبائلز میں خطرناک سافٹ وئیر آپ کو بتائے بغیر انسٹال ہو سکتے ہیں۔ اس لئے ہوٹلز میں موبائل فون چارج کرنے کیلئے اپنا چارجر استعمال کر کے اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے.ان دنوں کرایہ پر دستیاب کاروں میں بھی چارج کرنے کے لیے یو ایس بی پورٹس نظر آتی ہیں. جہاں صارفین سفر کے دوران موبائل چارج کرتے ہیں لیکن یہاں پر موبائل چارج کرنے سے آپ اپنے موبائل کار میں ہی بھول سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو پتا ہے کہ موبائل کی پورٹ کار کی بیٹری سے چارج ہوتی ہے یہ آپ کے موبائل کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں کیونکہ کار کی بیٹری سے آنے والا پاور موبائل کی بیٹری کے لیے ناکافی ہوتا ہے جبکہ اس میں بھی ڈیٹا چوری کا خدشہ بھی موجود ہوتا ہے.
لائبریری کو شاید محفوظ جگہ تصور کیا جاتا ہے لیکن آپ اپنے موبائل کو یہاں بھی چارج کرنے سے گریز کریں کیونکہ لائبریری میں آپ کا موبائل آپ کی پہنچ سے دور ہوسکتا ہے اور ادھر بھی آپ کا موبائل اور اس کا ڈیٹا محفوظ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button