عید پر عوام نے اے ٹی ایم سے کتنی رقم نکالی؟ اعدادو شمار جاری

اسٹیٹ بینک نے رمضان اور عید کے دوران اے ٹی ایم سے ہونے والی ٹرانزیکشنز کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
مرکزی بینک کے مطابق رمضان میں اسپیشل اے ٹی ایم مانیٹرنگ کے خاطر خواہ نتائج ملے ہیں، رمضان اور عید چھٹیوں میں اے ٹی ایم سروس کی صلاحیت 98 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ رمضان اور عید کی چھٹیوں میں 6 کروڑ 32 لاکھ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کی گئیں جس میں 827 ارب روپے اے ٹی ایمز سے نکالے گئے جب کہ عید پر ایک کروڑ 16 لاکھ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز ہوئیں اور عید تعطیلات میں 137 ارب 80 کروڑ روپے اے ٹی ایمز سے نکالے گئے۔

Back to top button