پاکستان کی جانب سے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا، آئی ایم ایف کا اعلامیہ

حکومت پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے،ذرائع کےمطابق حکومت نے اخراجات کے کنٹرول،خاص طور پر ترقیاتی پروگرام کے ذریعے مالی اہداف کو برقراررکھنےکااعادہ کیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کےبعد پاکستان کوایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی قسط جاری ہوگی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سےمتعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیاکہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالرقرض پروگرام پر جائزےکے لیےمذاکرات میں کلائمیٹ فنانسنگ کےلیےبھی بات چیت ہوئی۔

پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کےشعبے میں لاگت کم کرنےاور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اورصحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ اورموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان نےموجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا اور بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔

موڈیزنےپاکستانی بینکوں کااسٹیٹس مثبت کردیا

 

آئی ایم ایف نے بہتری تسلیم کی،اورنگزیب

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے پروگرام پر عمل درآمد بہتر طور پر ہونے کو تسلیم کیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےبتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد بہت بہتر رہا، اور آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اسے تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے،نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔

Back to top button