تعلیم ہر بچے کا حق، سہولیات یقینی بنائیں گے: سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، سہولیات کو یقنی بناتے ہوئے بنیادی حق کو بچوں تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات بارے اجلاس ہوا جس میں تعلیم میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور موجودہ اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ چھ ماہ سے تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، صحت اور تعلیم براہ راست عوام سے منسلک ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق انسانیت پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
پی ایس ایل میں پرفارمنس اچھی نہ ہونے سے شکست مقدر بنی، محمد رضوان
سہیل آفریدی نے صوبے میں انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دور افتادہ علاقوں میں کمیونٹی سکولوں کے قیام کی تجویز اور ڈبل شفٹ سکول پروگرام میں توسیع، آئی ٹی اور اے آئی کورسز کے اجرا سے اتفاق کیا گیا ہے۔
