ایران کا امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے امریکا سے دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد پاکستان نہیں جائےگا، امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے سیزفائرکی خلاف ورزی کی، ہم نے پاکستانی ثالث کار کو بتا دیا ہے کہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد نہیں آرہے، امریکا نے دوبارہ جارحیت کی تو پھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں، امریکا نے جارحانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے اور جنگ بندی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا امریکی تجاویز غیرسنجیدہ اور اس کے مطالبات غیر حقیقت پسندانہ ہیں، ایران نے اپنے مطالبات کو واضح طور پر بیان کیا ہے اور انہیں تبدیل نہیں کرے گا۔
تعلیم ہر بچے کا حق، سہولیات یقینی بنائیں گے: سہیل آفریدی
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا ایران کے قومی مفادات کے تحفظ کی بات آتی ہے تو ہم ڈیڈ لائنز یا الٹی میٹم پر یقین نہیں رکھتے۔
