پی ایس ایل میں پرفارمنس اچھی نہ ہونے سے شکست مقدر بنی، محمد رضوان

پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے مسلسل 7 میچز میں شکست پر کہا کہ پرفارمنس اچھی نہیں اور قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا اس لیے شکست مقدر بنی۔
بیٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے کوئی کمی ہوگی اس لیے ایسا رزلٹ رہا، میں نوجوان پلیئر کے ساتھ اوپن کر رہا تھا، پوزیشن کے حوالے سے اپنی خواہش ضرور رکھتا ہوں لیکن ٹیم کا فیصلہ متفقہ ہوتا ہے۔
راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نےکہا کہ جب آپ ہارتے ہیں تو پازیٹیو نکالنا مشکل ہو جاتا ہے، کچھ چیزیں کافی مثبت رہی ہیں، ٹیم دیکھیں تو کہیں کوئی کمی نہیں لگ رہی لیکن قسمت ساتھ نہیں دے رہی ، زمان خان اور نسیم شاہ کی انجری سے بھی میثچ میں کمی محسوس ہوئی۔
جنسی درندے ایپسٹین سے عمران خان کا کیا تعلق تھا ؟
دوسری جانب کپتان رضوان کا کہنا تھا بگ بیش لیگ میں بھی کہا تھا کہ میری پرفارمنس پر پاکستان ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، مجھ سے پرفارمنس نہیں ہوئی تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ میں ہمت ہار جاؤں، محنت کرکے واپس آوں گا۔
