ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کا ناقابل یقین ریکارڈ

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سینچری سکور میں صرف ایک ڈاٹ بال کھیل کر ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا۔
پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف 52 گیندوں پر سینچری مکمل کرتے ہوئے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اسی سینچری کے ساتھ ابھی تک پی ایس ایل گیارہ کے دوسرے ہائی سکورر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والوں میں بھی بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔
آبنائے ہرمز پرکسی ایک ملک کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے، متحدہ عرب امارات
علاوہ ازیں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ گیندیں کھیلتے ہوئے محض ایک ہی ڈاٹ بال کا سامنا کیا ہو۔
