ایران کی ریڈ لائنز کا احترام ضروری ہے: ابراہیم عزیزی

 

 

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا ایران امریکہ مذکرات کے بارے میں کہنا ہے کہ ایران نے واضح ریڈ لائنز مقرر کر رکھی ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔

ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ کسی بھی قیمت پر بات چیت کی جائے اور یہ بھی نہیں کہ دوسرے فریق کے ہر طریقہ کار کو قبول کرلیا جائے۔ ایران کی ریڈ لائنز کا احترام ضروری ہے۔

قطری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران کی مذاکراتی حکمت عملی مکمل قومی مفادات اور سکیورٹی تقاضوں کے تحت ہوتی ہے، ایران قومی مفادات کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ یہ بھی کہا ہے کہ ملکی مفادات اور سلامتی محفوظ بنانے کے لیے ایران کو جو بھی کرنا پڑے گا وہ کرے گا ۔

 

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 2 خوارج جہنم واصل

ابراہیم عزیزی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا دباؤ ڈالنے والی پالیسی کے تحت غیرضروری مطالبات کرے گا تو ایسے مذاکرات قابل قبول نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد مذاکراتی ٹیم بھیجنا مثبت اشارے ملنے یا نہ ملنے پر منحصر ہے، ہم نے کبھی مذاکرات کے اصول سے گریز نہیں کیا۔ لیکن مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ امریکی مذاکراتی ٹیم ایران کے پیغامات کا مثبت اشارہ دیں۔

Back to top button